جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا صارفین کیلئے بہترین فیچر

11 نومبر, 2020 14:20

نیویارک: معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لیے گوگل اسٹریٹ ویو میں ایسا بہترین فیچر فراہم کرنے جارہی ہے جو لوگوں کو مقامات سرچ کرنے میں ‌مدد فراہم کرے گا۔

گوگل سرچ اور گوگل میپس کے فیچر گوگل اسٹریٹ ویو میں ہی ایک اور فیچر کا اضافہ ہونے جارہا ہے، عام صارفین اسٹریٹ ویو پر ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔

اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا جارہا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہوگا، اس کے ذریعے آپ ازخود تصاویر کھینچ پر اسٹریٹ ویو پر اپلوڈ کرسکیں گے۔

اس اہم فیچر ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتر بنایا جائے گا، اس طرح گوگل دیہی علاقوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے گا، جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top