جمعرات، 2-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعرات، 2-مئی،2024

EN

بیرون ملک موبائل ڈیٹا استعمال کرنے پر امریکی جوڑے کو کروڑوں کا فون بل مل گیا

19 اپریل, 2024 19:05

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک جوڑے رین ریمونڈ  اور ان کی اہلیہ لنڈا کو سوئٹزرلینڈ کے دورے سے واپسی پر فون کا بھاری بل موصول ہوا۔

اے بی سی ایکشن نیوز کے مطابق یہ بل مجموعی طور پر 143,442.74 ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد ہے جو بیرون ملک موبائل ڈیٹا کے استعمال پر جوڑے کو موصول ہوا ہے۔

تقریبا 30 سال سے ٹی موبائل کے وفادار صارف ریمنڈ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے سفر سے قبل کمپنی کو اپنے سفری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

تاہم، گھر لوٹنے کے بعد، انہیں اپنی تین ہفتوں کی تعطیلات کے دوران صرف 9.5 گیگا بائٹ ڈیٹا استعمال کرنے پر حیرت انگیز کروڑوں کا بل ملا، اس طرح انہوں نے اوسطاً ایک دن میں 6 ہزار ڈالر کا موبائل ڈیٹا استعمال کیا۔

ریمونڈ نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر ٹی موبائل کو فون کیا اور اس وقت تک انتظار کیا جب تک کہ ایک نمائندے نے الزامات کا جائزہ نہیں لیا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نمائندے نے ریمنڈ کو بل کو درست قرار دیتے ہوئے بل کی ادائیگی کا مشورہ بھی دیا جس کے بعد جوڑے نے قانونی مدد بھی حاصل کی اور بعد ازاں ٹی موبائل نے پوری رقم کے لئے ریمنڈ کے اکاؤنٹ کو کریڈٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top