جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب آپ دوسروں کے موبائل سے ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر سکیں گے

02 اکتوبر, 2020 14:13

واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس میں صارفین دوسروں کے موبائل فون پر بھیجے گئے میڈیا کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بھیجنے سے پہلے ‘ایکسپائرنگ میڈیا’ کا آپشن منتخب کرنے پر جیسے ہی سامنے والا اس پیغام کو دیکھ (سین) لے گا تو وہ خودبخود ڈیلیٹ ہو جائے گا۔

واٹس ایپ کے آزاد ماہرین ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق یہ فیچر میسج باکس کے بلکل برابر میں فراہم کیا جائے گا اور صارفین کوئی بھی میڈیا بھیجنے سے قبل اس کا انتخاب کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کو جس کا انتظار تھا واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کرادیا

تاہم یہاں یہ واضح رہے کہ اگر کسی صارف نے خودکار طریقے اپنے فون میں سے میڈیا کو محفوظ رکھنے کافیچر منتخب کیا ہو گا تو وہ تصاویر ڈیلیٹ ہونے سے قبل پیغام وصول کرنے والے اسمارٹ فون میں محفوظ ہو جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ یہ فیچر اینڈرائڈ کے ورژن 2.20.2011 کے ساتھ فراہم کیا جائے گا جوکہ اس تیاری کے مراحل میں ہے۔

تاہم ، ڈبلیو اے بیٹا کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام میں دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top