جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عثمان بزدار کے اثاثے نام پر رجسٹر نہیں، عمران خان پر کیس بنتا ہے : عظمیٰ بخاری

03 جولائی, 2021 12:59

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے اکثر اثاثے ان کے نام پر رجسٹر نہیں، عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے۔ عمران خان کے اثاثے بڑھنے پر کوئی نوٹس کیوں نہیں لیتا؟

مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عثمان بزدار کے پاس کچھ لگژری گاڑیاں ہیں، جس کا جواب مانگا گیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یہ لگژری گاڑیاں ان کو تحفے میں ملیں۔ عثمان بزدار صاحب کو کس نے لگژری گاڑیاں گفٹ کیں؟

انہوں نے کہا کہ 2017 میں عثمان بزدار کی انکم 3 لاکھ 88 ہزار 900 روپے تھی، اس وقت عثمان بزدار کا خاندان ارب پتی ہے۔ عثمان بزدار کے اکثر اثاثے ان کے نام پر رجسٹر نہیں۔ عثمان بزدار نے 2015 اور 2016 میں صفر ٹیکس دیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے جعلی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا : وزیراعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتہ نہیں پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کس طرح فروخت ہورہی ہیں؟ جاننے کے باوجود عمران خان کچھ نہیں کرنا چاہتے۔ عمران خان اپنے لوگوں کی خود ہی تفتیش کراکر کلین چٹ دے دیتے ہیں۔ جہانگیر ترین کو این آر او ملا اس کے بعد یہ بجٹ پیش کرنے کے قابل ہوئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹا اسکینڈل میں وزیر خوراک سمیع اللہ کا نام سامنے آیا، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ادویات پر جو اسکینڈل آیا تھا، عامر کیانی کس کو جواب دہ ہوئے؟

ترجمان ن لیگ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنتا ہے۔ عمران خان کے اثاثے بڑھنے پر کوئی نوٹس کیوں نہیں لیتا؟ عمران خان اپنے ذرائع آمدن بتائیں۔ عمران خان کے ذرائع آمدن ان کی جماعت کے لوگوں کو بھی نہیں معلوم۔ چیئرمین نیب بتائیں چینی اسکینڈل کا کیا بنا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top