بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

مولانا طارق جمیل نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کروالیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث

19 ستمبر, 2024 18:06

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی بال ٹرانسپلانٹ کروانے کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی۔

ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مولانا طارق جمیل کی کچھ ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ ڈاکٹر ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں ہئیراسپشلسٹ کو بھی مولانا طارق جمیل کے ساتھ بات چیت اور ان کا معائنہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سوزین فاطمہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل سر پرسرجیکل کیپ پہنے ہوئے ہیں اور اس دوران اپنے معالج کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنا دستخط کرکے دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عید میلاد النبی جلوس میں ایک شخص گٹکا تقسیم کرنے لگا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک سے کیا سروسز حاصل کی ہیں ان سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانا اسلام کی رو کے خلاف ہے جبکہ مولانا غلط اقدام کی طرف لوگوں کو راغب کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top