جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی صورتحال ہے : اسد عمر

18 اکتوبر, 2021 15:58

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشتیں بیٹھ گئیں، مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ کیا صرف پاکستان کو ہی مہنگائی کا سامنا ہے۔ عالمی منڈیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا نے ایک غیر معمولی آفت کا سامنا کیا۔ کوویڈ کی وجہ سے دنیا ایک دم بند ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشتیں بیٹھ گئیں۔ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے سراہا۔ ماہرین غور کررہے ہیں کہ عالمی سطح پر قیمتیں کب معمول پر آئیں گی۔ طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے، قرضے بھی ہیں : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں زیادہ تر اشیائے خوردونوش پاکستان کی نسبت مہنگی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کی شرح اور لیوی میں خاطر خواہ کمی کی گئی۔ امریکا کی معیشت میں 10 فیصد کمی آئی۔ دنیا میں خوردنی تیل کی قیمت میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر جتنا ریلیف دے سکتی تھی وہ دیا۔ ایک سال میں ایل این جی کی قیمت میں 135 فیصد اضافہ ہوا۔ تیل اور گھی کی قیمت میں 50 روپے تک کمی ہوجائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top