جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کپتان ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلا ہے : عثمان بزدار

15 اپریل, 2022 13:40

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جلسے مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، کپتان ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ کوئی اوررہنماء عمران خان کی مقبولیت کامقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے لاکھوں کے جلسے مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کے مشکور، مل کر کام کریں گے : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کا ہے اور عمران خان پاکستان کا۔ کپتان کے ساتھ ہم سب چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ کپتان ہر بحران سے سرخرو ہو کر نکلا ہے۔ عوام عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top