جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پچھلی حکومت کے غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے : امیر مقام

03 جون, 2022 14:55

پشاور : امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا ایجنڈا صرف وزارت عظمیٰ دوبارہ حاصل کرنا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پچھلی حکومت کے ناقص اور غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام اب بخوبی سمجھ چکے ہیں کہ عمران نیازی صرف وزارت عظمیٰ کے لالچ کی خاطر صوبائی حکومت کو وفاق کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ نیازی ملکی معیشت کو تباہ کرنے کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثناء اللہ سے حساب لیں گے، وفاقی وزراء صوبائیت کو فروغ دے رہے ہیں : عاطف خان

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پیروکار بھی آہستہ آہستہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران نیازی کا ایجنڈا صرف وزارت عظمیٰ دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ ان کو پاکستان کے سیاسی اور معاشی استحکام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ عمران نیازی کو نفسیاتی مشاورت کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ پچھلی حکومت کے ناقص اور غلط معاہدوں کا نتیجہ ہے۔ عمران نیازی عدلیہ کے حوالے سے ڈبل اسٹینڈرڈ رکھتے ہیں۔ عدلیہ کا فیصلہ عمران نیازی کے حق میں آئے تو عدلیہ آزاد اور مخالف آئے تو پھر غلط ہے۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی کا الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے۔ الیکشن کے وقت کا تعین حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top