جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم اور شیخ رشید کی پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

03 فروری, 2022 13:05

اسلام آباد : وزیراعظم اور شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم ہماری سیکورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہے، جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجگور اور نوشکی میں فوج پر حملے ناکام، ایک سپاہی شہید، دو دہشت گرد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top