مقبول خبریں
اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد : وزارت صحت نے وفاقی دارالحکومت کے ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد کے ویکسینیشن سینٹرز کی استعداد کار بڑھانے اور بڑے ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ بھر کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ صحت سندھ کا 12 موبائل اسپتالوں کو ویکسی نیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر، پمز، پولی کلینک، ترلائی ویکسینیشن سینٹر، فیڈرل گورنمنٹ اسپتال، سی ڈی اے اور شاہ اللہ دتہ ویکسینیشن سینٹر ہفتے میں سات دن صبح 8 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔