جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نمکین پانی سے جراثیم ختم کرنے والا اسپرے

14 جنوری, 2020 15:06

بیجنگ: چینی ماہرین نے جراثیم، بیکٹیریا اور بدبو کو پاک کرنے والا ایک اسپرے آلہ متعارف کرلیا ہے جس کی پھوار سے جراثیم کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔

اس حیرت انگیز آلے کو "ایگرٹ” کا نام دیا گیا ہے جو ہر لحاظ سے ماحول دوست بھی ہے۔ اسپرے گھریلو اشیا سمیت پھلوں اور سبزیوں کو بھی جراثیم سے پاک کردیتا ہے اور بو کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی اس میں سے بجلی گزرتی ہے نمک کے حامل پانی میں الیکٹرو لائزیشن کا عمل ہوتا ہے، ایگرٹ آلے کو ای او واٹر کمپنی نے تیار کیا ہے جو الیکٹرو لائزڈ پانی کی قوت سے کام کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق جیسے ہی نمکین پانی سے بجلی گزرتی ہے اس سے جراثیم کش پانی وجود میں آتا ہے۔ یہ پانی 99.95 جراثیم اور بیکٹیریا ختم کردیتا ہے، جیسے ہی بیکٹیریا اس کے سامنے آتے ہیں ان کا بیرونی خول پھٹ پڑتا ہے اور وہ بے اثر ہوجاتے ہیں۔

اس ایجاد کو باقاعدہ پیٹنٹ کرایا جاچکا ہے اس سے قبل کئی طرح کی تحقیق اور تجربات سے ثابت ہوچکا ہے کہ بجلی سے گزارے گئے نمکین پانی سے جراثیم کو 60 سیکنڈ میں ختم کیا جاسکتا ہے جبکہ محلول تین منٹ میں صفائی کا کام بھی کرتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہےکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور کسی قسم کی جلد کی جلن اور الرجی پیدا نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹوتھ سے کھلنے والا تالا

ایگریٹ فوری طور پر باورچی خانے، غسل خانے، کپڑوں، فرنیچر، قالین، جوتے ، گاڑی کے اندرونی حصوں اور پالتو جانوروں کے سامان کو صاف کرکے بو دور کرتا ہے۔ اس سے بچوں کے کپڑوں اور اشیا کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔ اس کی بدولت پھل اور سبزیوں کو بھی اچھی طرح صاف کیا جاسکتا ہے اور ان پر کیڑے مار ادویہ کے اثرات کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے۔

نلکے کے پانی اور نمک سے بجلی گزارا گیا محلول ایک ہی وقت میں الکلی اور تیزابیت کے اثرات رکھتا ہے ۔ اس طرح یہ ایک جانب صفائی کرتا ہے اور دوسری جانب یہ اشیا کو جراثیم کش بناتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے صفائی اور جراثیم بھگانے والے تمام روایتی اشیا کے مقابلے میں بجلی والا نمک پانی بہت مؤثر ثابت ہوسکتا ہے، ایگرٹ یو ایس بی سے چارج ہوتا ہے اور اس کی قیمت 219 ڈالر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top