جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سرکاری میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر رائے دینے سے انکار

06 فروری, 2020 17:39

لاہور : سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ ادھوری قرار دے کر رائے دینے سے انکار کردیا ہے۔

نوازشریف کی خراب صحت کے حوالے سے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس تیسری بار بھی ادھوری ہیں۔

تیسری بار بھی نامکمل رپورٹس ملنے پر محکمہ صحت تزبزب کا شکار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی رپورٹس میں پیٹ اسکین سمیت مختلف ٹیسٹوں کی تفصیلات ناکافی ہیں۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت بارے مکمل رائے دینے پر مشکلات کا شکار ہے۔

ذرائع سرکاری میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کی ادھوری رپورٹس پر ضمانتی پہلو سے رائے دینا نامناسب ہوگا۔

نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top