جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورنگی فیکٹری آتشزدگی : مالک، منیجر، دو سپروائزر اور چوکیدار کے خلاف مقدمہ درج

28 اگست, 2021 13:08

کراچی : پولیس نے کورنگی کی فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ مالک، منیجر، دو سپروائزر اور چوکیدار کے خلاف درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل تھانے میں قتل باسبب کی دفعہ کے تحت سرکاری مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں دو مالک، منیجر، دو سپروائزر اور چوکیدار کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورنگی فیکٹری آتشزدگی : ایمرجنسی اخراج کے راستے موجود نہ تھے : ڈی سی رپورٹ

مقدمے کے متن کے مطابق فیکٹری میں ایمرجنسی صورتحال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ فیکٹری میں جانے کا ایک ہی راستہ تھا۔ کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا۔ ہم نے چوکیدار سے تالا کھولنے کے لئے کہا۔ عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر نہیں نکل سکتا۔

مقدمے میں فیکٹری کے مالک علی مہتا، منیجر عمران زیدی، سپر وائزر ظفر، ریحان کو ذمہ دار اور چوکیدار سید زرین قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

واقعے میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔ واقعے میں 16 افراد جل کر دم گھٹنے سے جان سے گئے، جبکہ ایک شخص بیٹے کی موت پر صدمے سے جاں بحق ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top