جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پہلے ہی پنچ میں مریم نواز کو ناک آؤٹ کردوں گی: فردوس اعوان

20 دسمبر, 2020 15:09

لاہور: پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو سیاسی رنگ میں فائٹ کا چیلنج کردیا کہا کہ پہلے ہی مکے میں ناک آوٹ کردوں گی۔

ایوان وزیراعلی میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان، وسیم اور بین الاقوامی باکسرز کے ساتھ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فردوس نے قومی باکسرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اور مریم نواز کو سیاسی رنگ میں فائٹ کا بھی چیلنج دیکر انہیں پہلے ہی پنچ میں ناک آوٹ کرنے کا دعویٰ بھی کردیا۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار ہے، سیاست میں آنا مشکل ہوگا، کشمیر میں اسپتال اور اسکول کھول رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بہروپیوں کے ٹولہ سینٹ الیکشن میں بھی منہ کی کھائے گا: فردوس اعوان

قومی باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جان بھی قربان ہے، خواہش ہے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کروں۔

فردوس عاشق اعوان نے باکسر عامر خان کی اکیڈمی کے لیے پنجاب حکومت کی طرف سے جگہ کی فراہمی کا بھی اعلان کی۔

معاون خصوصی کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹوں نے عالمی سطح پر ملک کا چہرہ روشن کیا ہے، ہر طرح سپورٹ کریں گے اس موقع پر ڈاکٹر فردوس اعوان نے قومی باکسر وسیم کے ساتھ مکہ آزمائی کا فوٹو شوٹ بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top