جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں دو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے: اسد عمر

03 اپریل, 2021 14:01

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے ہفتے میں کاروبار بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی کہا کہ کابینہ پر مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ سارا پیسا کراچی لے جاتے ہیں، اسٹیل مل کو چلانے کے لئے چار کمپنیاں اگست میں آرہی ہیں۔

فیڈریشن ہاؤس چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں ہفتے کے دو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے، کیونکہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے رش کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا صورت حال قابو میں نہیں آئی تو لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں : اسد عمر

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ سارا پیسا کراچی میں لگ رہا ہے 11 سال میں پہلی مرتبہ کراچی میں بجلی میں اضافے کے لئے کام ہورہا ہے، ایک ہزار میگاواٹ بجلی جلد سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹیل مل خو چلانا چاہتے ہیں اور اگست میں چار بڑی کمپنیز آرہی ہیں جو اس پر کام کرینگی، ملک میں مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے، جس کو کنٹرول کرنے کے لئے وزیراعظم خود سنجیدہ ہیں لیکن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top