جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

17 مئی, 2021 19:17

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان امن عمل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر اقدام کرے گی : آرمی چیف

سربراہ پا ک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مختلف شعبوں میں اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر نے خطے میں امن و استحکام اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top