جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کے دوران سام سنگ کو کئی سالوں بعد سب سے زیادہ منافع

30 نومبر, 2020 14:35

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں تمام کاروبار ٹھپ ہوگئے اور متعدد کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا وہیں کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو کئی سالوں بعد زیادہ منافع ہوا۔

کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کو عالمی مارکیٹ میں 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ منافع ہوا ہے اور سام سنگ نے منافع میں متعدد بڑی بڑی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کی دلدادہ نسل کے لیے سام سنگ کا انوکھا ٹی وی

رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کو 32.6 فیصد منافع ہوا جب کہ کمپنی کو 2019 میں اسی سہہ ماہی کے دوران 18.8 فیصد منافع ہوا تھا۔

کورین کمپنی کے مطابق ماضی میں انہیں سب سے زیادہ منافع 2014 کے دوسرے سہ ماہی میں ہوا تھا جو کہ 37.9 فیصد تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top