جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ کی صورتحال پر ملک کی بڑی مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب

15 مئی, 2021 14:44

کراچی : غزہ کی صورتحال پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کا بڑا اجلاس ایم ڈبلیو ایم آفس طلب کرلیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی مذہبی سیاسی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں پر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اجلاس کی میزبانی کے فرائض مجلس وحدت مسلمین ادا کرے گی۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام کل ملک احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کل کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کیخلاف زمینی جنگ، فتح کا مختصر ترین راستہ ہے : فلسطینی مزاحمتی تنظیم

اجلاس میں غزہ اور بیت المقدس کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ فلسطین کی جانب سے پاکستانی قوم کے نام خیر سگالی پیغام سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئینگے۔

راجا ناصر عباس، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، علامہ ساجد نقوی سمیت جید علماء سے ٹیلیفونک مشاورت بھی کرچکے ہیں۔ آج کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مفصل غور کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top