جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چاند سے سیمپل لانے والا چین کا روبوٹک مشن چاند پر پہنچ گیا

02 دسمبر, 2020 14:55

بیجنگ: چین کا ‘چینگ فائیو مشن’ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔

چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کا ‘چینگ فائیو مشن’ کامیابی سے چاند کی سطح پر اتر گیا ہے۔ روبوٹک لونر مشن کے ذریعے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔

اگر یہ مشن اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا تو چاند کے نمونے حاصل کرنے والے ممالک، امریکا اور روس کے بعد چین تیسرا ملک بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا روبوٹک مشن چاند سے سیمپل لانے کیلئے روانہ

اس سے قبل 1960 اور 1970 میں امریکا اور سوویت یونین چاند پر سے سیمپل لا چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top