جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چین کا روبوٹک مشن چاند سے سیمپل لانے کیلئے روانہ

24 نومبر, 2020 15:34

بیجنگ: چین نے چاند سے سیمپل لانے کے لیے ‘روبوٹک لونر مشن’ روانہ کردیا۔

چین کا اسپیس کرافٹ آج صبح صوبے ہینان کے وین چینگ اسپیس سینٹر سے چاند کی جانب روانہ ہوا۔

اسپیس کرافٹ نومبر کے آخر میں چاند پر پہنچے گا اور دسمبر کے شروع میں زمین پر واپس آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا اسپیس ایکس کریو ون مشن کی روانگی مؤخر

چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سر زمین اور اس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتداء، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔

واضح رہے کہ اگر چین چاند سے سیمپل لانے میں کامیاب ہوا تو وہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 1960 اور 1970 میں امریکا اور سوویت یونین چاند پر سے سیمپل لا چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top