جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی دورہ مصر، صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات

15 جون, 2021 13:54

روالپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال اور سلامتی، انسداد دہشتگردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

مصری صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک مصر برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان مصر کے ساتھ دو طرفہ عسکری تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا کی اردن میں ہم منصب سے ملاقات

مصری صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مصری وزیر دفاع و مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل محمد ذکی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جنرل ندیم رضا نے پاک مصری دفاع و سلامتی مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار، پر تشدد انتہاء پسندی کے خاتمے کو اجاگر کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top