جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سانحہ بلدیہ فیکٹری : لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے : سندھ ہائی کورٹ

09 اگست, 2021 12:29

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ فیکٹری کیس سے رؤف صدیقی کی بریت پر رینجرز پراسیکیوشن سے 3 ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے پراسیکیویشن پر کئی سوالات اٹھا دیئے۔

جسٹس کریم خان آغا نے رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد سے مکالمے میں کہا کہ کیا اس کیس میں کوئی بری ہوا؟ لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے: سردار شاہ

رینجرز پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سابق وزیر رؤف صدیقی اس کیس میں بری ہوئے، جس پر عدالت نے کہا کہ کیا آپ نے بریت کے خلاف اپیل دائر کی؟ رانا خالد نے کہا کہ رینجرز پراسیکیشن نے کوئی اپیل دائر نہیں کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ چھوٹے مقدمات میں اپیلیں دائر کرتے ہیں تو اس کیس میں کیوں نہیں؟ نظر آرہا ہے، بڑی مچھلیوں کو تحفظ فراہم کیا۔ آپ کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ جائیں، معلومات اکھٹی کریں، کیوں نہ آپ کے خلاف کارروائی کریں۔

عدالت نے رینجرز پراسیکیوشن سے 3 ماہ میں جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top