جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ستمبر تک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا : شہرام ترکئی

15 جولائی, 2021 11:58

پشاور : شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امتحانات کا دوسرا فیز عید کے بعد شروع ہوگا، طلبہ تیاری تیز کریں، ستمبر تک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزیر تعلیم خیبر پختوانخوا شہرام ترکئی نے امتحان کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ7 لاکھ بچے امتحان دے رہے ہیں۔ امتحانات کا دوسرا فیز عید کے بعد شروع ہوگا۔ تمام طلبہ جو امتحان عید کے بعد دینگے، وہ تیاری تیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرنیٹ آیا ہے، لہذا ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جائے گا۔ تمام اساتذہ کی ویکسینشن ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر تک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ کورونا کے کیسز میں اضافے کی صورت میں اسکولز کو مجبوراً بند کیا جائے گا۔ بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکول میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ ملاکنڈ میں پرچے کے دوران نقل کا پیش آنے والا واقع افسوس ناک ہے۔ ملاکنڈ بورڈ کنٹرول کے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جس پرچوں میں امتحان نہیں لیا گیا، ان پرچوں کا پچھلے امتحان کی مناسبت سے نمبر دیئے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top