جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کا پاکستان سے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

21 جنوری, 2022 15:36

اسلام آباد : افغانستان نے پاکستان سے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، پاکستان نے افغانستان کے آگے مطالبے رکھ دیئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند کی جانب سے عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے بھی جواب میں اپنی اعلانیہ پوزیشن دہرا دی اور افغانستان کو چند مزید مطالبات بھی پیش کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں : کھاد افغانستان اسمگلنگ ہورہی ہے، گندم کا بحران ہوگا، روکا جائے : بلوچستان حکومت کا مطالبہ

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ افغان عبوری حکومت ڈیورنڈ لائن کا مسئلہ حل کرے۔ باڑ کے خلاف اشتعال انگیزی کی کوششیں روکنا افغان عبوری حکومت کی ذمہ داری ہے۔ افغان عبوری حکومت ٹی ٹی پی کو دہشت گردی اور حملوں سے روکے۔

پاکستان نے کہا کہ ٹی ٹی پی دہشت گرد پاکستان میں ایک بار پھر امن دشمن اقدامات اور سیکورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ افغان حکومت وسیع البنیاد حکومت کے حوالے سے عالمی برداری خاص کر مسلم امہ کی تجاویز پر بھی غور کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top