جمعہ، 3-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعہ، 3-مئی،2024

EN

جامعہ کراچی کا ایرانی صدر کو اعزازی پی ایچ ڈی ڈگری دینے کا فیصلہ

19 اپریل, 2024 16:38

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کی تھی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری جامعہ کراچی کے چانسلر بھی ہیں، ان کی سفارش کے بعد جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سینڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس ہفتہ 20 اپریل کو طلب کرلیا۔

سینڈیکیٹ  اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top