جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے

27 دسمبر, 2019 13:08

پشاور : خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس ضلع ٹانک اور بنوں سے سامنے آگئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ پولیو کیسز ضلع ٹانک اور بنوں سے رپورٹ ہوئے۔

ٹانک میں 15 ماہ کے بچے اور بنوں میں 17 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ بچے کو حفاظتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

متاثرہ بچوں کے فضلوں کے نمونوں سے لیبارٹری ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

ای او سی کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے۔ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top