جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

18 نومبر, 2020 14:59

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے بعد اب ٹوئٹر پر بھی اسٹوریز شیئر کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھی ایپ میں اسٹوریز کے فیچر کو شامل کر لیا ہے جس کے بعد ٹوئٹر صارفین بھی اپنی پسند کی تصویر اور ویڈیو اسٹوری پر لگا سکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے اسٹوری فیچر کو ‘فلیٹس’ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایپ میں آپ کی موبائل اسکرین کے ٹاپ پر نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر، غیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئے میوٹ کریں

ٹوئٹر صارفین اپنی اسٹوری پر جو بھی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے وہ 24 گھنٹے تک آپ کے دوست دیکھ سکیں گے جب کہ 24 گھنٹے بعد وہ ایکسپائر ہو جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top