جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں موٹر سائیکل چور گینگ کے تین کارندے گرفتار

05 جولائی, 2021 09:49

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موٹر سائیکل چور گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلیئے۔

پولیس اور رینجرز نے لانڈھی اور کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب موٹر سائیکل چور گروپ کے تین کارندے گرفتار کرلیئے۔

ملزمان شبیر، اویس اور شاہ رخ سے چھینی گئیں 10 موٹر سائیکلیں اور موٹر سائیکلوں کے چیچس بھی برآمد کرلیئے۔

یہ بھی پڑھیں : 250 سے زائد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ملزموں نے لانڈھی اور کورنگی میں 40 سے 45 موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا۔ ملزم چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس نکال کر دوسرے موٹرسائیکلوں میں فٹ کرتے اور چیچس نالے میں پھینک دیتے تھے۔

گرفتار ملزموں اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیں گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top