جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیچپ ، ذائقہ تو ہے مگر نقصان بھی ہے

30 اپریل, 2022 14:15

اکثر لوگ ہر ڈش کے ساتھ کیچپ کھانا پسند کرتے ہیں، اب وہ فرنچ فرائز ہوں، برگر ہو، یا پھر کچھ اور۔ انھیں ہر ڈش کا مزہ بڑھانے کے لیے کیچپ کی ضرورت پڑتی ہے۔بہت کم لوگ ایسے نظر آتے ہیں جنہیں کیچپ پسند نہ ہو۔

بہت سے لوگوں نے اب تک یہ بات نہیں سوچی ہونگی کہ کیچپ کے استعمال کے کیا کیا فائدے اور نقصانات ہوسکتے ہیں؟ اگر اب تک نہیں معلوم تو پھرآج جان لیجئے۔

 

کیچپ کے فوائد :

 

کیچپ ٹماٹر سے بنتا ہے اور ٹماٹر ہماری صحت کے لیے فائدے مند ہیں۔

کیچپ کی وجہ سے بچے اپنا کھانا شوق سے کھا لیتے ہیں، ورنہ انہیں کھاناکھلانا انتہائی مشکل مرحلہ ہے۔

کیچپ کا استعمال بھی نہایت آسان ہے، صرف فریج سے اس کی بوتل نکالیں اور استعمال کریں۔

 

کیچپ کے نقصانات :

 

آپ نےکبھی کیچپ کی بوتل پر لکھے اجزاء پر غور کیا ہے؟نہیں کیا تو پھر جان لیجئے۔

کارن سیرپ،یہ ہائی فرکٹوز کارن سیرپ جیسا ہی ایک اور سیرپ ہوتا جس کی وجہ سے کیچپ میں مزید مٹھاس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لیےفائدے مند نہیں۔

نیچرل فلیورز ،یہاں یہ بیان نہیں کیا جاتا کہ کون سے نیچرل فلیورز کا استعمال کیچپ میں کیا جارہا ہے، تاہم ایسی کئی تحقیق سامنے آچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے اجزاء میں نیچرل فلیورز شامل کرنے کے باعث مختلف طرح کی الرجیز پیدا ہوسکتی ہیں۔

ٹماٹو کنسنٹریٹ ،اس عمل میں ٹماٹر کو بہت زیادہ پکایا جاتا ہے، جس کے بعد اس کے بیج اور چھلکا ہٹا کر اسے دوبارہ پکاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس میں موجود وٹامن اور منرلز تقر یباً ختم ہوجاتے ہیں۔

ہائی فرکٹوز کارن سیرپ،یہ اجزاء صرف کیچپ نہیں بلکہ کولڈ ڈرنکس اور اجناس وغیرہ میں موجود ہوتا ہے، جس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔

کیچپ میں مختلف طریقوں سے چینی کا استعمال کیا جاتاہے، جس سے اس کی مٹھاس میں اضافہ ہوتا ہے اورزیادہ مٹھاس صحت کے لیے فائدہ مند نہیں، اس لیے اپنے کھانوں میں کیچپ کا کم استعمال کرنا ہی بہتر ہے۔

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top