بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

وائٹ مٹن کڑاہی بنانے کی ترکیب ملاحظہ کیجئے

17 ستمبر, 2024 18:34

مزیدار وائٹ مٹن کڑاہی بنانے کیلئے آپ کو کچھ چیزوں کی ضرورت ہے مندرجہ ذیل سامان درکار ہوگا۔

مٹن700گرام، دہی ایک کپ، پیاز ایک کپ، کھانے کا تیل آدھ کپ، کریم آدھ کپ، سفید مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، ثابت مصالحہ آدھ چائے کا چمچ، نمک حسبِ ذائقہ شامل کریں۔

 ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، زیرہ ایک چائے کا چمچ، سبز مرچیں 3عدد، مٹن کی یخنی2کپ، دودھ آدھ کپ، پانی حسبِ ضرورت۔

اجزا برائے ترکیب:

ایک پین میں مٹن، پانی، سبز مرچیں اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر تیس سے چالیس منٹ کے لئے پکائیں۔ اب مٹن اور یخنی علیحدہ کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔ پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں ثابت مصالحہ، پیاز اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔

اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر دو منٹ کے لئے پکائیں۔ پھر اس میں مٹن، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور دہی ڈال کر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ اب اس میں سبز مرچیں، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈا ل کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔

بعد ازاں اس میں مٹن یخنی، کریم اور دودھ ڈال کر پانچ منٹ اور پکائیں۔ اب سبز مرچوں، ادرک اور دھنیے کے پتوں کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top