مقبول خبریں
موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کو کیا نقصان ہوگا؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی غذائی قلت کی وجہ سے بچوں کی صحت کے بحران میں اضافہ کرے گی۔
بل گیٹس خبر ایجنسی رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹریوی میں کہا کہ غذائی قلت بچوں کی صحت کا بدترین بحران ہے اور موسمیاتی تبدیلی حالات کو مزید سنگین بنا دے گی۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اب سے لے کر 2050 تک مزید 40 ملین بچوں کی نشوونما رک جائے گی اور 28 ملین مزید بچے غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مناسب خوراک کے بغیر بچوں کو خسرہ اور ملیریا جیسی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اندازے کے مطابق 2023 میں 148 ملین بچوں کو اسٹنٹنگ کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 45 ملین بچے ضائع ہوئے۔