جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

06 اکتوبر, 2021 15:40

اسلام آباد : حکومت انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی، سرد مہری نہ ٹوٹی تو مشترکہ پارلیمانی کارروائی کی جانب جایا جائے گا۔

حکومت نے انتخابی اصلاحات بارے قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن سے ایک مرتبہ پھر معاملے پر مذاکرات کی کوشش کی جائے گی۔

اپوزیشن کی طرف سے مناسب جواب نہ آنے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا۔ اب تک کے اپوزیشن کے رابطوں سے حکومت کو اطمینان نہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں تاحال اپوزیشن کی طرف سے کوئی سنجیدہ رویہ نہیں اپنایا گیا۔ سرد مہری نہ ٹوٹی تو مشترکہ پارلیمانی کارروائی کی جانب مجبوراً جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین نادرا نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کیئے تو کارروائی کروائیں گے

اسپیکر قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر اپوزیشن اور حکومتی پارلیمانی لیڈرز کو ایک جگہ بٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے ماضی کی روایات کے مطابق بڑی اور با اختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی شرط ہے۔

چیئرمین نیب بارے حکومت کے فیصلے نے حکومت و اپوزیشن میں مزید فاصلے بڑھا دیئے ہیں۔ صورتحال جوں کی توں رہی تو آخری آپشن مشترکہ اجلاس ہوگا۔ اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے بھی اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مشاورت کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی انتخابی اصلاحات، حکومت کے رویے اور چیئرمین نیب توسیع کے معاملات کا جائزہ لیا جائیگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top