جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے، عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں: فیصل سلطان

20 جولائی, 2021 20:48

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے، بھارتی وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’نیوز نائٹ وِد انیقہ نثار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے، بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت خراب رہی ہے، بھارتی وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا نے مزید 2 ہزار 452 کو متاثر کردیا، 37 اموات بھی رپورٹ

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وائرس جسم کے اندر سانس کے ذریعے جاتا ہے، وائرس جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے، پاکستان کے اندر بھی ڈیلٹا وائرس کے اثرات ملے ہیں، کئی ممالک میں بھارتی وائرس موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا وائرس، اسپتالوں میں جگہ ختم، کراچی میں ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کوئی بھی ہو ماسک کے استعمال سے کافی حد تک بچا جاسکتا ہے، عوام کو چاہیے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں، عیدالاضحیٰ پر عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top