جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہری مرچ ، ترش تو ہے مگر فائدے بھی بھرپور ہے

30 اپریل, 2022 14:09

ویسے تو زیادہ تر لوگ ہری مرچیں کھانے سے پرہیز کرتے ہیں، البتہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ہری مرچ میں متعدد فوائد ہوتے ہیں۔

ہری مرچیں کھانے سے جہاں متعدد موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے، وہاں انہیں کھانے سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

ہر گھر میں ہر وقت دستیاب رہنے والی ہری مرچیں اگرچہ تقریبا تمام گھرانوں میں بننے والے کھانوں میں استعمال ہوتی ہیں، تاہم بعض لوگ انہیں سلاد میں بھی استعمال کرکے کھاتے ہیں۔

ہری مرچیں جہاں وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، وہیں یہ جلد اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں اور ان میں شامل وٹامنز کئی طرح کی بیماریوں اور مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

ایک بڑے سائز کی ہری مرچ میں 11 فیصد وٹامن اے، 182 فیصد وٹامن سی اور تین فیصد آئرن کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کہ صحت بہتر بنانے کے لیے کافی ہیں۔

مذکورہ تینوں وٹائمز آنکھوں، جلد، نظام ہاظمہ اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتی ہیں اور یہ توانائی دینے سمیت جسم میں موجود براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں جو کہ موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

ہری مرچ میں ہوئی تحقیقات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ہفتے میں چار بار ہری مرچیں کھانے والے افراد میں دل کے امراض کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں جب کہ اس سے بعض کینسر کی اقسام کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے۔

ہری مرچوں میں شامل قدرتی اجزا ٰمیٹا بولزم کو مضبوط بنانے سمیت جسم کو چربی میں بدلنے وال براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، جس سے موٹاپے میں واضح کم ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں : ویاگرا ٹیبلٹ نے کووِڈ 19 سے متاثرہ خاتون کی جان بچا لی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top