جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا غلط انجکشن سے بچے کے معذور ہونے کے واقعے کا نوٹس

02 جولائی, 2019 13:35

کراچی : سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے لانڈھی کے نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے بچے کے معذور ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے علاقے لانڈھی کے نجی اسپتال میں غلط انجکشن سے بچے کے معذور ہونے کے واقعے کی میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد معذور ہونے والے بچے کے والد ریحان احمد سے رابطہ کرلیا۔

ڈاکٹر منہاج قدوائی نے بچے کے والد کو اسپتال کے خلاف درخواست جمع کرانے اور کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر منہاج قدوائی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم آج اسپتال کا دورہ کرے گی۔ اسٹاف کی غلطی ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسپتالوں کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی مدت ختم ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپتال رجسٹرڈ نہ ہوا تو اسے دو ہفتے کا وقت دیں گے۔ رجسٹریشن مکمل نہ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف کارروائی شروع کر رہے ہیں۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ میں اسپتال کے خلاف زیادہ سے زیادہ جرمانہ 5 پانچ لاکھ روپے ہے۔ نشوا کیس میں نجی اسپتال کے کچھ وارڈز کو بند کردیا گیا تھا۔ مریض داخل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top