جمعہ، 3-مئی،2024
( 23 شوال 1445 )
جمعہ، 3-مئی،2024

EN

ایران پر اسرائیلی حملوں سے عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

19 اپریل, 2024 13:01

ایران کی فوجی تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک مقام کو نشانہ بنایا جس سے یہ خدشات پیدا ہوگئے کہ مشرق وسطی میں تیل کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے تاہم ایران نے حملوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

بینچ مارک کنٹریکٹ میں 3 ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا اور پھر اس میں تھوڑی نرمی آئی، برینٹ فیوچر 2.63 ڈالر یا 3 فیصد اضافے سے 89.74 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

سب سے زیادہ فعال امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کنٹریکٹ 2.56 ڈالر یا 3.1 فیصد اضافے سے 84.66 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایران میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے شہر اصفہان کے ایک ہوائی اڈے پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد پروازوں کا رخ ایرانی فضائی حدود سے موڑ دیا گیا۔ آئی این جی میں اجناس کی حکمت عملی کے سربراہ وارن پیٹرسن نے ایک نوٹ میں کہا  اگر یہ رپورٹس درست ثابت ہوتی ہیں، تو مزید کشیدگی کے خدشات میں اضافہ ہوگا۔

تیل کی قیمتوں میں جیو پولیٹیکل رسک پریمیم اس ہفتے اس تاثر کی بنیاد پر کم ہو گیا تھا کہ ایران کے حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کو بین الاقوامی دباؤ کے ذریعے کم کیا جائے گا۔

عالمی سطح پر خام تیل کی فراہمی میں وینزویلا نے ایک اہم امریکی لائسنس کھو دیا جس سے اوپیک رکن کو عالمی منڈیوں میں تیل برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

امریکا نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر ڈرون حملے کے بعد اوپیک کے ایک اور رکن ملک ایران پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایران پر عائد پابندیوں میں اس کی تیل کی صنعت شامل نہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top