جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ رچانے جارہا ہے: فواد چودھری

04 جولائی, 2021 15:16

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیاسی آوارہ گردوں کا کوئی نظریہ ہے نہ ہی منزل، مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ رچانے جارہا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ رچانے جارہا ہے، اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم آج سوات میں جلسہ کرے گی، تیاریاں جاری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سیاسی آوارہ گردوں کا کوئی نظریہ ہے نہ ہی منزل، بھٹکی روحوں کی طرح کبھی ایک، کبھی دوسری ڈگر پھر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر تنقید کافی نہیں، اپنا پروگرام دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top