جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سپر ماریو گیم بنانے والی کمپنی کے منافع میں کورونا کے دوران ریکارڈ اضافہ

07 نومبر, 2020 15:18

ٹوکیو: معروف ویڈیو گیم سپر ماریو اور پوکی مون بنانے والی جاپانی کمپنی’نِن ٹینڈو‘ کے منافع میں کورونا وبا کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس کے باعث گھر میں بیٹھے لوگوں نے اپنی بوریت ختم کرنے کے لیے ویڈیو گیمز کا سہارا لیا۔

اب حال ہی میں معروف سپر ماریو اور پوکی مون ویڈیو گیمز بنانے والی جاپانی کمپنی ’نِن ٹینڈو‘ نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کمپنی کے منافع میں 3 گنا اضافہ ہوا۔

جاپانی کمپنی نِن ٹینڈو کے مطابق 6 ماہ کے دوران ان کا منافع 213 بلین ین (2 بلین ڈالر) ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال 62 بلین ین تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ وبا کے دوران 6 ماہ کی سیل 769 بلین ین (7.4 بلین ڈالر) ہوگئی جو کہ گزشتہ سال 444 بلین ین تھی۔

نِن ٹینڈو کے مطابق ان 6 ماہ کے عرصے دوران ’سپ ماریو تھری ڈی آل اسٹارز‘ کے 5 ملین سے زائد یونٹ فروخت ہوئے جب کہ ’پیپر ماریو: دی اوریگامی کنگ‘ کے تقریباً 3 ملین یونٹ فروخت ہوئے۔

دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران نِن ٹینڈو کی آن لائن ڈاؤن لوڈز اور موبائل سیلز بھی کافی بہتر رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top