جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹرین حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ شیڈول بحال کرنے میں ناکام

02 جولائی, 2019 14:49

کراچی : ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کی روانگی تاحال مقررہ وقت پر نہ ہوسکی ہے۔

حیدرآباد ٹرین حادثے کو 12 روز گزرجانے کے باوجود ریلوے انتظامیہ ٹرین شیڈول بحال کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ ٹرینوں کی آمدورفت لیٹ ہونا اب معمول بن گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹرینوں کی تاخیر پر مسافروں کو ریلوے اسٹیشن پر گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی سے روانگی میں ٹریںیں آج بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پاکستان ایکسپریس 1 کے بجائے 3.15 بجے، علامہ اقبال ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 3.30 بجے، جناح ایکسپریس 3 بجے کے بجائے 4 بجے، قراقرم ایکسپریس 3.30 کے بجائے 4.15 بجے روانہ متوقع ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس 4 کے بجائے شام 6 بجے اور کراچی ایکسپریس 4.30 کے بجائے 8.30 بجے روانہ ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top