جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جانی خیل میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف دھرنا جاری، احتجاج اسلام آباد منتقل کرنے کی دھمکی

02 جون, 2021 11:25

بنوں : جانی خیل میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اور امن کیلئے جاری دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، مظاہرین نے دھرنا میت سمیت اسلام آباد منتقل کرنے کی دھمکی دے دی۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے قبائلی ملک کے ٹارگٹ کلنگ پر میت سمیت دیئے گئے دھرنے آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کرپٹوکرنسی کے لئے قائم کمیٹی تحلیل

شرکاء کا کہنا ہے کہ  قوم نے ماہ اپریل 4 نوجوانوں کے قتل پر 9 دن تک دھرنا دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ محمود نے مذاکرات کرکے 8 نکاتی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ معاہدہ کو عملی جامعہ نہیں پہنایا جا رہا وزیر اعلی بے اختیار ہیں۔ سیاسی قائدین ثالثی کا کردار ادا کریں تاکہ معاہدہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں پتھر پر لکیر ثابت ہو۔

آج سے جانی خیل میں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ مشران نے فیصلہ کیا کہ جس قوم کے مشران نہ ائے اس کو 10 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔ جانی خیل قوم نے دھرنا میت سمیت اسلام آباد منتقل کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top