جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فیس بُک کے 2 لاکھ صارفین کا نجی ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

18 فروری, 2024 11:21

غیر ملکی سائبر سیکیورٹی کمپنی نے لاکھوں فیس بک اکاؤنٹ کے ڈارک ویب پر لیک ہونے کا انکشاف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ لاکھوں صارفین کا نجی ڈیٹا لیک ہونے سے فیس بک مارکیٹ پلیس صارفین کو دھوکا دہی پر مبنی میسج اور ای میل موصول ہو سکتے ہیں۔

صارفین کی حساس نجی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔

فیس بُک کے دو لاکھ صارفین کے لیک ہونے والے اس ڈیٹا میں فون نمبر، ای میل ایڈریس، فیس بک آئی ڈی اور فیس بک پروفائل معلومات سمیت کافی نجی معلومات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ڈیٹا سائبر مجرمان کو فروخت کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ دھوکا دہی کی نت نئی وارداتیں کر کے صارفین کو مالی و ذاتی نقصان پہنچا سکیں۔

ای سیٹ نامی کمپنی کے گلوبل سائبرسیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق اگر صارف کو یہ لگتا ہے کہ اس کو ہدف بنایا گیا ہے تو ان کو فوری اپنا پاسورڈ تبدیل کر لینا چاہیئے۔

یاد رہے کہ مذکورہ ڈیٹا ’انٹیل بروکر‘ نامی ایک مشہور سائبر کرمنل نے ایک ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: میٹا نے انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد دکھانا بند کر دیا

پوسٹ میں انٹیل بروکر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں ڈس کورڈ پر ’الگوٹسن‘ نامی ایک سائبر کرمنل نے فیس بک کے کلاؤڈ سروسز کو دیکھنے والے کونٹریکٹر میں داخل ہو کر دو لاکھ انٹریز کے ایک جزوی ڈیٹا بیس کو چرایا تھا۔

خیال رہے کہ ایک ٹیکنالوجی ویب سائٹ بلیپنگ کمپیوٹر نے بھی سیمپل ڈیٹا میں موجود ای میل ایڈریس اور فون نمبر کی تصدیق کرکے ڈیٹا کو درست قرار دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top