ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

میٹا نے انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد دکھانا بند کر دیا

13 فروری, 2024 16:42

میٹا نے اپنی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام اور مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز پر ازخود سیاسی مواد دکھانا بند کر دیا۔

تھریڈز اور انسٹاگرام نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میٹا کی جانب سے از خود سیاسی مواد دکھانے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔

تاہم صارفین دونوں پلیٹ فارمز کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنے کے بعد سیاسی مواد دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں برس نومبر میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیشِ نظر انسٹاگرام اور تھریڈز سے سیاسی مواد دکھانا بند کیا ہے۔

اس سے قبل دونوں پلیٹ فارمز صارف کے الگورتھم کی بنیاد پر سیاسی مواد دکھاتے تھے تاہم اب سیٹنگ میں تبدیلی کیے جانے اور پلیٹ فارمز کو اجازت دیے جانے کے بعد ہی انسٹاگرام اور تھریڈز پر سیاسی مواد نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ اب تک میٹا کی جانب سے فیس بُک پر اس قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top