جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مہنگائی کے باعث دباؤ، وزیراعظم نے مرکزی و صوبائی قیادت کے اجلاس طلب کرلیے

20 اکتوبر, 2021 16:04

اسلام آباد : وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے تین الگ الگ اجلاس طلب کرلیے۔

اپوزیشن نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے فیصلہ کیا ہے، جس کا جواب دینے کے لیئے وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز پر بھی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کے لئے پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے تین الگ الگ اجلاس طلب کرلیے۔

شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود عامر کیانی اور سیف نیازی شریک ہوں گے۔ مرکزی قیادت تینوں اجلاسوں میں شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : بدتر حالات مہنگائی کی وجہ سے ہیں، غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے : وزیراعلیٰ سندھ

پنجاب سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی پارٹی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، گورنر، صوبائی وزراء، گورنر عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور سندھ کی پارٹی قیادت کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے، اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کا نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں وزراء اور پارٹی قیادت سے مہنگائی میں کمی پر رائے لی جائے گی۔ ڈینگی سے نمٹنے، حکومتی اقدامات پر بریفنگ بھی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کے حوالے معاملات پر مشاورت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top