جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں : عثمان بزدار

05 جولائی, 2021 11:36

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں۔ ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ الزامات کی منفی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں موڈرنا ویکسین کے لگنے کا آغاز

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں۔ ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں۔ آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی وخوشحالی کے سفر کو کو ئی نہیں روک سکتا۔ شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top