مقبول خبریں
اب خبریں پڑھنے کیلئے روبوٹ نیوز اینکر پیش کردی گئی
سیئول: جنوبی کوریا میں ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھنے کے لیے روبوٹک نیوز اینکر پیش کردی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے ایک نیوز چینل ایم بی این نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے کام کرنے والی نیوز اینکر کو متعارف کروایا ہے۔ ایم بی این نے اس پراجیکٹ کے لیے منی برین کے ساتھ اشتراک کیا اور اس اینکر کا نام کم جوہا رکھا گیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف حقیقت کے قریب اینیمیشن بنائی جا سکتی ہے بلکہ ایک منٹ میں ایک ہزار الفاظ بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہیوں کو ٹانگوں میں تبدیل کرنے والا انوکھا روبوٹ
پروڈیوسرز لکھے ہوئے مواد، ویڈیوز اور سب ٹائٹلز کو ترتیب دیں گے اور جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو یہ سارا مواد مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی اینکر میں اپ لوڈ کیا جائے گا جو اسے ٹی وی چینل پر پیش کرے گی۔
ایم بی این چینل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خبروں کو جلد نشر کیا جا سکے گا اور اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔