ہفتہ، 18-مئی،2024
( 10 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 18-مئی،2024

EN

چیمپیئنز ٹرافی کے باعث پی ایس ایل 10 کیلئے نئی ونڈو تجویز

04 مئی, 2024 17:03

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ونڈو تجویز کردی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھ فرنچائزز نے جنرل کونسل اجلاس میں پی ایس ایل 2024 کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  پی ایس ایل 2025 کی منصوبہ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے لیے  فرنچائزز کے کردار کی تعریف کی جن  کی حمایت، دلچسپی اور جذبے نے اس  لیگ کی  ساکھ کو اجاگر کرنے اور اسے  ایک چیلنجنگ مسابقتی و دلچسپ ایونٹ کے طور پر اپنی پہچان کرانے کے ضمن میں اہم کردار ادا کیا۔

فرنچائز مالکان نے 17 فروری سے 18 مارچ 2024 تک منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر پی سی بی کو مبارکباد دی۔

پی سی بی نے تجویز پیش کی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کے پی ایس ایل کی روایتی ایونٹ ونڈو میں منعقد ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل  2025  کے لیے ایونٹ ونڈو 7 اپریل 2025 سے 20 مئی 2025 تک ہو گی۔

کراچی، لاہور، ملتان، اور راولپنڈی پاکستان میں میچوں کی میزبانی کریں گے جس میں ہر  ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی اضافی مقامات کی تلاش جاری رکھے گا۔

پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چار پلے آف ایک غیر جانبدار وینیو پر منعقد کرنے کی تجویز پیش گئی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پی ایس ایل 2025 کو مزید پُرجوش اور مسابقتی بنانے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی تعداد بڑھانے کے مقصد سے ایونٹ کی  پلیئنگ کنڈیشنز میں کچھ تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top