ہفتہ، 18-مئی،2024
( 10 ذوالقعدہ 1445 )
ہفتہ، 18-مئی،2024

EN

امریکا میں جامعہ کی تقریب فلسطینی مظاہرے میں بدل گئی

05 مئی, 2024 11:49

امریکا کی یونیورسٹی آف مشی گن میں گریجویشن کی تقریب فلسطین کی حمایتی مظاہرے میں بدل گئی جس کے بعد پولیس نے کئی حامی مظاہرین کو گرفتار کیا۔

پولیس افسران نے فلسطینیوں کے حامی مظاہرین کو سائیکلوں سے دھکیلنے کی کوشش کی اور ان میں سے کئی کو گرفتار بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جہاں پولیس نے 25 طالب علموں کو حراست میں لے کر فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپوں کو مسمار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں 17 اپریل سے اب تک 2 ہزار 400 سے زائد طلبا کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

فلسطین کے حق میں طلبا کاگرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اس سے قبل امریکہ کی بیشتر یونیورسٹیوں کے طلبہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری رکھیں گے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

غزہ جنگ کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کئی ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ امتحانات کے بعد کیمپس خالی نہیں کریں گے اور یہ احتجاج اگلے سمسٹر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی بھی جاری ہے کیونکہ امریکی پولیس نے نیویارک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی کیمپوں کو مسمار کرنا شروع کردیا ہے۔ ملک بھر میں گرفتار ہونے والے طلبہ کی تعداد 2200 سے زائد ہوگئی ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے صدر نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top