جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی: پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے کی سنچری کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار کرلیا

01 جولائی, 2019 15:08

کراچی: ملیر پولیس نے ضلع میں مجرموں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ پولیس بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت تین کارندے گرفتار کرلیئے۔

ملیر ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق گلشن معمار میں خفیہ اطلاع پر کمپاؤنڈ میں کامیاب کارروائی میں بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت تین کارندے گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔

ملزمان ابتک سو سے زائد موٹرسائیکل چوری اور چھین چکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے  سے شہر بھر سے چوری و چھینی گئی 5 موٹر سائیکلیں، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، دستی بم، کئی موٹر سائیکلوں کے کھلے ہوئے پرزے اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

چھینی گئی موٹر سائیکلیں تھانہ سچل، سرجانی ٹاؤن، رضویہ، عزیزآباد اور گلشن معمار سے چوری و چھینی گئی تھی۔ گرفتار مرکزی ملزم غلام رسول بروہی عرف کھمبو بین الصوبائی گروہ کا سربراہ ہے۔ ملزم بلوچستان میں بیٹھ کر کراچی سے چھینی و چوری شدہ گاڑیاں خریدتا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان پر دہشتگردی سمیت سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات متعدد تھانوں میں درج ہیں۔ ملزمان اس سے قبل اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ہاتھوں بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں غلام رسول، ابراھیم بروہی اور حسن بروہی شامل ہیں۔

دوسری طرف ملیر پولیس نے سکھن سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے دوران گشت بھوسہ منڈی کے قریب کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ گولیاں، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات کااندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ ملیر ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں صدام اور نیک زادہ شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top