جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وکلاء ایکشن کمیٹی کا کل کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

01 جولائی, 2019 15:54

کراچی: وکلاء ایکشن کمیٹی نے پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ہڑتال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنماء سابق جسٹس خواجہ نوید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بار کونسل کی گزشتہ ہڑتال وکلاء اتحاد کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھی۔ گزشتہ ہڑتال میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اعلانیہ ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔ وکلاء ایکشن کمیٹی کے تلے کل کوئی بھی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گا۔ سب سائلین کل عدالتوں میں پیش ہوں۔ وکلاء بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ یہ ہڑتال صرف سیاسی ایجنڈے پر ہورہی ہے۔

خواجہ نوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پوری قوم متحد ہے۔ ہمارے لیئے تمام ججز قابل احترام ہیں۔ ججز کے خلاف اگر کوئی ایکشن کے رہا ہے، تو بھی ججز ہی دیکھیں گے۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں سینیئر ججز شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top