جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی پولیس کے واٹس نمبر کی عوام میں شاندار پذیرائی، موصول شکایات کی تفصیلات جاری

03 جولائی, 2019 10:10

کراچی : پولیس کے واٹس نمبر کی عوام میں شاندار پذیرائی، پولیس کی جانب سے واٹس کے زریعے درج کی گئیں شکایات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران واٹس ایپ کمپلین سروس کو 1603 شکایات موصول ہوئی۔ موصول ہونیوالی شکایات کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ایک اہلکار کی تنزلی،ایک کو شوکاز،ایک کو کوارٹر گارڈ اور 16 اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا۔

شہر بھر کے مختلف تھانوں میں 169 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ جنوری میں 276، فروری میں 194، مارچ میں 209 شکایات موصول ہوئی، اپریل میں 282، مئی میں 316 اور جون میں 326 شکایات موصول ہوئیں۔

ڈکیتیوں کی 53، چھینا جھپٹی کی 52، چوری کی 45 شکایات اور اغوا کی 22 شکایات بھی موصول ہوئیں۔ شکایات کے موصول ہونے پر چھان بین کے بعد مختلف اقدامات اٹھائے گئے، دیگر شکایات پر عمل درآمد کیلئے معاملہ  متعلقہ محکموں کے سپرد کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top